اصل مواد کی طرف جائیں

بلاگ کا اندراج بذریعہ Muhammad Ali

 لٹریسی تعلیم کی بنیاد ہے، لیکن بلوچستان کے بہت سے بچےاچھی طرح سے  پڑھنے اور لکھنے کی مہارتیں حاصل کرنے میں نمایاں رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ وسائل کی کمی کے شکار ماحول میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے اس خلا کو پُر کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے، لیکن جدید اور سیاق و سباق کے مطابق طریقے حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ یہ بلاگ ان مؤثر حکمت عملیوں کا جائزہ لیتا ہے جو پرائمری اساتذہ محدود وسائل کے باوجود لٹریسی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اپنا سکتے ہیں۔

بلوچستان میں لٹریسی  کے مسائل

بلوچستان میں بہت سے بچے اسکول کا آغاز کتابوں یا پرنٹ مٹیریل سے کسی پیشگی واقفیت کے بغیر کرتے ہیں۔ملٹی لینگول پس منظر، بڑی کلاسوں کا سائز ، اور تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی جیسے عوامل ابتدائی لٹریسی  کی ترقی میں مزید رکاوٹ بنتے ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، اساتذہ کو تخلیقی اور مقامی طور پر موزوں حکمت عملیوں  کو اپنانا ہوگا۔

 1۔کہانی سنانا اور زبانی زبان کی ترقی

بچوں میں لٹریسی  کی مہارتیں بہترین طریقے سے تب پروان چڑھتی ہیں جب ان کی زبانی زبان کی بنیاد مضبوط ہو ں ۔ اساتذہ درج ذیل اقدامات اپنا سکتے ہیں :

۔مقامی لوک کہانیوں اور ثقافتی قصوں کا استعمال کرکے بچوں کے ذخیرۂ الفاظ اور سمجھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔

  ۔طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنی کہانیاں اور تجربات بیان کریں۔

  ۔ رول پلے اور ڈرامائی عناصر کو شامل کریں تاکہ کہانی سنانے کا عمل مزید دلچسپ اور انٹرایکٹو بنے۔

 

2۔ مقامی مواد کے ذریعے پرنٹ مٹیریل سے بھر پور ماحول بنانا

پرنٹ مٹیریل سے بھرپور ماحول بچوں کو حروف اور الفاظ کے ساتھ مشغول ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ حتیٰ کہ وسائل کی کمی کا شکار کلاس رومز میں بھی اساتذہ درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:

·       کلاس روم کی اشیاء کو مقامی زبان اور اردو میں لیبل کریں۔

·        کثرت سے استعمال ہونے والے الفاظ پر مشتمل "ورڈ والز" (لفظی دیواریں) تیار کریں۔

·        طلبہ کو حوصلہ دیں کہ وہ دوبارہ استعمال شدہ کاغذ سے اپنی کتابیں خود بنائیں۔

 3۔ ساتھیوں سے کے ساتھ مل کر سیکھنا اور پڑھائی

.

ملٹی گریڈجماعتوں  میں بڑے بچے ساتھیوں سے سیکھنے کی سرگرمیوں کے ذریعے چھوٹے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اساتذہ درج ذیل اقدامات اپنا سکتے ہیں :

·       ماہرانہ پڑھنے والے طلبہ کو نئے پڑھنے والوں کے ساتھ جوڑیں تاکہ روزانہ پڑھائی سیشن منعقد کیے جا سکیں۔

·        گروہی کہانی سنانے کی سرگرمی کروائیں، جس میں ہر طالب علم باری باری ایک جملہ شامل کرکے کہانی کو آگے بڑھائے۔

·        مقامی طور پر دستیاب مواد کا استعمال کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے مطالعہ حلقے منظم کریں ۔


Author: Noshin Khan

No author description available.

© 2025 ورچوئل اکیڈمی برائے اساتذہ کی تربیت

%%ENDHTML-vNXin2zlUq%%